اردو نیوز اپڈیٹس

سینیٹ میں بھارتی اقدامات کیخلاف متفقہ قرارداد منظور اسحاق ڈار کا دوٹوک مؤقف

پاکستان نیوز پوائنٹ
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں بھارتی اقدامات کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ اجلاس میں معمول کی کارروائی معطل کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا جبکہ بھارتی الزامات کو مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد ہم نے انتظار کیا کہ بھارت کیا مؤقف اپناتا ہے مگر اس نے پاکستان کا براہ راست نام نہیں لیا اور کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس معاہدے میں واضح لکھا ہے کہ اسے ختم کرنے کے لیے دونوں فریقوں کی رضا مندی ضروری ہے اسحاق ڈار نے کہا کہ پانی پاکستان کی 24 کروڑ عوام کی زندگی سے جڑا مسئلہ ہے اور قومی سلامتی کمیٹی پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ پانی کی بندش کو جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے میں امن اور ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت ہے اور سارک کو بھی بھارت کی ہٹ دھرمی نے آگے بڑھنے سے روک رکھا ہے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ سارک ویزا پر موجود تمام بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی طور پر مکمل طور پر ایک پیج پر ہیں اور اپوزیشن لیڈر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے مکمل حمایت کی اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ سفارتی سطح پر پاکستان کی کوششیں جاری ہیں اور اب تک 26 ممالک کو موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جا چکی ہے جبکہ مزید ممالک کو آج آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آج شام سعودی وزیر خارجہ سے بھی ان کی اہم گفتگو طے ہے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں اور اگر کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو ردعمل ماضی جیسا سخت ہو گا

Faisal Bukhari

Recent Posts

کشمیر کی آزادی ناگزیر بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کا بازار گرم ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے گلگت بلتستان نے 1947…

13 hours ago

مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے…

13 hours ago

افغان طالبان نے جو لکھ کر دیا ہے اگر اس کی خلاف ورزی ہوئی تو ان کے پاس کوئی بہانہ نہیں بچے گا طلال چوہدری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پہلی…

14 hours ago

پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری پوری کرے چیف الیکشن کمشنر

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا…

14 hours ago

اہل کاروں کے کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ڈی جی این سی سی آئی اے کا بڑا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ این سی سی آئی اے کے اہل کاروں کے خلاف کرپشن کیسز…

14 hours ago