پاکستان نیوز پوائنٹ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا۔
بلوچستان میں نشستیں بڑھانے کے آئینی ترمیمی بل سے متعلق بنائی گئی ذیلی کمیٹی کی رپورٹ اجلاس میں پیش کی گئی۔
سینیٹر ضمیر حسین نے کہا کہ ہم نے تجویز کیا ہے کہ بلوچستان میں نشستیں 65 سے 80 کی جائیں جبکہ سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ بڑھانی ہیں تو قومی اسمبلی میں سیٹیں بڑھائیں فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں یہ نہیں ہے کہ خواتین کی نشستیں اور اقلیتوں کی نشستیں کتنی کتنی ہوں گی، ہم اس بل کو وزارت قانون کو بھیج دیتے ہیں۔ سینیٹر ضمیر حسین گھمرو کا کہنا تھا کہ اگر جنرل سیٹیں بڑھیں گی تو مخصوص نشستیں خودبخود بڑھ جائیں گی، جس پر چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ اقلیت کی نشستیں زیادہ بڑھیں گی بل میں کم ہے، بل میں جو ٹیبل بنایا گیا اسے منظور کر لینا چاہئے۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ 63 اے میں 4 جگہیں ہیں جہاں پر پابندی ہے، جس پر چیئرمین کمیٹی فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ ایوان میں جب رپورٹ آئے تو آپ اعتراضات اٹھائیے گا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی بندرگاہ پر کسٹمز کلیئرنس کے خود کار…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکسز اتنے زیادہ ہیں کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کوئی بچہ تعلیم سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ انٹر بورڈ…
پاکستان نیوز پوائنٹ مہنگائی کم کرنے کی دعویدار حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک…