اردو نیوز اپڈیٹس

شدید دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر حد نگاہ 150 میٹر رہ گئی جس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کی شدت میں اضافے کے باعث 5 پروازیں متبادل ایئرپورٹس پر اتاری گئیں جبکہ 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ جدہ سے لاہور آنے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی۔اے ٹی سی حکام نے پائلٹ کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی ہدایت دی، جس کے بعد پرواز ایس وی 738 کا رخ اسلام آباد ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔ کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی اے 401 منسوخ کر دی گئی، جب کہ اسلام آباد سے گلگت کی پروازیں پی کے 601 اور 602 بھی منسوخ کر دی گئیں۔ کویت سٹی سے سیالکوٹ آنے والی پرواز پی کے 240 کو لاہور اتار لیا گیا۔ اسی طرح جدہ سے فیصل آباد کی پرواز پی کے 764 لاہور اتاری گئی۔ اس کے علاوہ جدہ لاہور کی 2 پروازیں، ایس وی 738 اور ایف ایل 587 کو اسلام آباد اتار لیا گیا جبکہ دبئی سے لاہور آنے والی پرواز ای ار 724 بھی اسلام آباد اتار لی گئی۔لاہور ایئرپورٹ پر آمد اور روانگی کی 18 پروازوں میں تاخیر ہو گئی جبکہ کراچی ایئرپورٹ کی آمد اور روانگی کی 10 پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

کسی بھی غیر قانونی غیر ملکی کو پاکستان میں رہنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات…

6 hours ago

کاش علی امین گنڈاپور 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی اوو اوو کر کے احتجاج کرلیتے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی…

6 hours ago

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے عالمی سمٹ کی میزبانی کرے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں…

6 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی ہے ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی…

6 hours ago

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء کی چوتھی سہ ماہی میں افراطِ زر بڑھ سکتا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء…

6 hours ago