پاکستان نیوز پوائنٹ
شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے بڑے ذخیرے کی دریافت کا اعلان کیا، ترجمان کے مطابق دریافت ضلع ہنگو کے فارمیشن سمپوام کنویں سے ہوئی۔ ابتدائی تخمینے میں یومیہ 2 کروڑ مکعب فٹ گیس مل سکے گی۔اعلامیہ ماڑی پیٹرولیم کے مطابق نئی دریافت سے یومیہ 122بیرل خام تیل حاصل ہوگا، کمپنی کی تیل و گیس دریافت کی یہ مسلسل تیسری کامیابی ہے۔
