اردو نیوز اپڈیٹس

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کو قریب لانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر آصف زرداری نے پاکستان اور بنگلادیش کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ایک خصوصی استقبالیہ تقریب میں شرکت کی.جس کا انعقاد لاہور میں کیا گیا۔اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے گرمجوشی سے ملاقات کی اور انہیں خوش آمدید کہا۔تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے کہا کہ حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی قابلِ تعریف رہی، جبکہ بنگلادیشی ٹیم بھی اعلیٰ معیار کا کھیل پیش کر رہی ہے. بنگلادیشی ٹیم پاکستان کا دورہ بطور سفیر کر رہی ہے، جو خوش آئند بات ہے۔صدر آصف زرداری نے اپنی گفتگو میں پاکستان اور بنگلادیش کے ماضی اور تعلقات کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ میں اس نسل سے تعلق رکھتا ہوں جس نے دونوں ممالک کی علیحدگی کا دکھ دیکھا ہے، آج کی نوجوان نسل شاید اس درد کو مکمل طور پر نہ سمجھ سکے.مگر ہمیں اسے کسی نہ کسی طرح کم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگالی قوم کبھی خطے کی امیر ترین اقوام میں شمار کی جاتی تھی اور آج بھی پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی اشد ضرورت ہے۔صدرِ مملکت نے زور دیا کہ ہمیں ایسے اقدامات کرنے ہوں گے جو دونوں ملکوں کی عوام کو ایک دوسرے کے قریب لائیں اور خوشحال مستقبل کی ضمانت بنیں۔ علاوہ ازیں تقریب میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور کرکٹ بورڈز کے عہدیداروں نے شرکت کی اور باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ملک کی معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ…

13 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران…

13 hours ago

پاکستان کی معاشی پوزیشن بہتر موڈیز نے کریڈٹ ریٹنگ بڑھا دی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ سی…

13 hours ago

پشاور ہائیکورٹ نے بجلی کے بل میں ٹیکسز کی وصولی کو معطل کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عدالت نے بجلی کے بل میں بغیر تفصیل کے ٹیکسز کی وصولی…

13 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ…

13 hours ago

برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ کے وزیر اعظم اینڈی برنہم عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے…

13 hours ago