پاکستان نیوز پوائنٹ
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع باجوڑ کے علاقے خار میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آپریشن کے دوران پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت قابلِ تحسین ہے۔ صدرِ مملکت نے شہید میجر عدیل زمان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور صبرِ جمیل کی دعا کی، اور کہا کہ میجر عدیل زمان کی جرأت اور وطن کے لیے عظیم قربانی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ایکشن پلان اور عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔
