پاکستان نیوز پوائنٹ
کورونا وائرس میں مبتلا صدر مملکت آصف علی زرداری کا نجی اسپتال میں علاج جاری ہے۔آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے اہم بیان میں کہا کہ صدر آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے.خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی بہتری کے اشارے دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شعبہ انفیکشز ڈیزیز کے ماہرین روزانہ 3 بار صدر آصف زرداری کا معائنہ کرتے ہیں. ان کو علاج کیلئے نوابشاہ سے کراچی منتقل کرنا اچھا فیصلہ تھا۔ڈاکٹر عاصم حسین کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کچھ دنوں میں صدر کو اسپتال سے رخصت دے دی جائے گی، ملاقاتوں پر پابندی کورونا کے پیش نظر لگائی گئی ہے جبکہ صدر آصف زرداری کے اہلخانہ کو صحت سے متعلق مسلسل آگاہی دی جا رہی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی 46…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم کی زیر صدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکج 2025 کے حوالے…
پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کا گردشی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب حکومت نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی منظوری دے…