اردو نیوز اپڈیٹس

صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے بینک فراڈ کا شکار ہونے والے 31 متاثرین کو 24.136 ملین روپے واپس کرنے کی ہدایت کردی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت نے بینکنگ محتسب کے فیصلوں کے خلاف دائر 31 درخواستوں پر فیصلے کر دیے، صدر مملکت نے فراڈ متاثرین کے حق میں بینکنگ محتسب کے فیصلوں کو برقرار رکھا، فیصلے عوام کو انصاف اور فوری ریلیف فراہم کرنے کے صدر مملکت کے عزم کے عکاس ہیں۔ صدر مملکت نے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی 12 درخواستوں کو مسترد کر دیا، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے 12 صارفین کو 1کروڑ 15 لاکھ روپے واپس کرنے کی ہدایت کردی، ساتھ ہی مسلم کمرشل بینک کے 10 صارفین کو مجموعی طور پر 52 لاکھ روپے سے زائد رقم واپس کرنے کی بھی ہدایت کردی، الائیڈ بینک لمیٹڈ کی جانب سے دائر پانچ درخواستیں بھی خارج کر دی گئیں۔ صدر مملکت نے الائیڈ بینک لمیٹڈ کو متاثرہ صارفین کو 40 لاکھ سے زائد رقم واپس کرنے کا حکم دے دیا ۔ بینک آف پنجاب کی دائر کردہ تین درخواستیں بھی خارج کردی گئیں۔ صدر مملکت کا کہنا ہے کہ بینک آف پنجاب فراڈ سے متاثرہ 3 صارفین کو 23 لاکھ سے زائد رقم واپس کرے ۔ اس کے علاوہ عسکری بینک لمیٹڈ کو ایک کیس میں 490,000 روپے واپس کرنے کی ہدایت کردی گئی، حبیب بینک لمیٹڈ کے کیس میں ایک صارف کو 420,000 روپے ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ متاثرین کو نوسرباز افراد نے خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کرکے دھوکہ دیا، نوسرباز افراد نے دھوکہ دہی پر مبنی فون کالز کے ذریعے صارفین سے بینکنگ کی حساس تفصیلات حاصل کیں، صارفین سے ذاتی بینکنگ تفصیلات حاصل کرنے کے بعد صارفین کے اکاؤنٹس سے رقوم نکلوا لیں گئیں، صارفین نے فراڈ سے ہتھیائی رقم واپس لینے کے لیے بینکوں سے رجوع کیا لیکن ریلیف نہ دیا گیا، متاثرہ فریقوں نے ریلیف کے حصول کیلئے بینکنگ محتسب سے رجوع کیا۔ بینکوں نے محتسب کے فیصلوں کو چیلنج کرتے ہوئے صدر مملکت کو الگ الگ درخواستیں دائر کیں، سماعت اور متعلقہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلے سنائے گئے۔ صدر مملکت نے کمرشل بینکوں کی بدانتظامی ، مالیاتی دھوکہ دہی سے شہریوں کے بچاؤ میں بینکنگ محتسب کے کردار پر زور دیا، کہا کہ بینکنگ محتسب شکایات کے فوری حل کے لیے اہم ادارہ ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بینکنگ محتسب طویل قانونی طریقہ کار کے بوجھ کے بغیر متاثرین کو بروقت انصاف فراہم کرتا ہے، عوام بینکنگ تنازعات ، فراڈ سے نمٹنے کے لیے بینکنگ محتسب کی خدمات سے استفادہ کریں ۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

کسی بھی غیر قانونی غیر ملکی کو پاکستان میں رہنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات…

22 hours ago

کاش علی امین گنڈاپور 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی اوو اوو کر کے احتجاج کرلیتے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی…

22 hours ago

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے عالمی سمٹ کی میزبانی کرے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں…

22 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی ہے ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی…

22 hours ago

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء کی چوتھی سہ ماہی میں افراطِ زر بڑھ سکتا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء…

22 hours ago