پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چینی بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے علاقے شی زانگ میں آنے والے زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں چینی حکومت، عوام اور زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔ جبکہ دکھ کی اس گھڑی میں اپنی چینی بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں واضح رہے کہ چین کے علاقے تبت میں آنے والے زلزلے میں کئی افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ تبت کے علاوہ بھارت، نیپال، بھوٹان اور بنگلہ دیش میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔تبت میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.1 ریکارڈ کی گئی۔ شدید زلزلے کی وجہ سے عمارتیں گرنے سے کئی لوگ ملبے تلے دب گئے۔ زلزلے کا مرکز تبت کے دارالحکومت لہاسا سے 80 کلومیٹر دور تھا۔ اور زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 9 بج کر 5 منٹ پر آیا۔نیپال میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی زلزلے کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم وہاں بھی کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی بندرگاہ پر کسٹمز کلیئرنس کے خود کار…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکسز اتنے زیادہ ہیں کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کوئی بچہ تعلیم سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ انٹر بورڈ…