اردو نیوز اپڈیٹس

صدر نے اسلام آبادہائیکورٹ کے طارق جہانگیری کوجج کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنیکی منظوری دیدی

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈگری کیس میں نااہل قرار پانے والے اسلام آبادہائیکورٹ کے طارق محمود جہانگیری کو جج کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی۔صدر مملکت نے وزیرِاعظم کے مشورے پر طارق محمود جہانگیری کی ڈی نوٹیفکیشن کی منظوری دی۔صدر پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلےکی روشنی میں طارق محمود جہانگیری کی تقرری کو غیرقانونی قرار دیےجانے کے بعد ڈی نوٹیفکیشن کی منظوری دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنےفیصلے میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تقرری کے وقت درست ایل ایل بی ڈگری کا اہل نہ ہونے پر عہدہ خالی کرنے کی ہدایت کی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ڈگری کیس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جج کے عہدے کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

15 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

15 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

15 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

15 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

15 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

15 hours ago