صدر وزیراعظم اوروزیر داخلہ کا دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پرسیکیورٹی فورسز کوخراجِ تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں فتنتہ الھندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہےصدرِ مملکت آصف علی زرداری نےپنجگور بلوچستان میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کرتے ہوئےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کا غیر متزلزل عزم اور سیکیورٹی فورسز کا کردار قابلِ ستائش قراردیا۔ صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشنز قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہیں،بیرونی مداخلت کی وجہ سے ہونے والی دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گیوزیراعظم نے اس آپریشن میں فتنتہ الھندوستان سے وابستہ 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے،ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے 3 دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا،دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا بلوچستان میں امن کے قیام کیلئےسکیورٹی فورسز کے لازوال کردار کو سراہتے ہیں،فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *