اردو نیوز اپڈیٹس

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے پشاور میں نجی سکول کی چھت گرنے سے اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہےنجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق صدر زرداری نے پشاور میں سکول کی چھت گرنے سے بچوں کی اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سکول کی چھت گرنے سے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور طبی امداد فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امدادی کارروائیاں تیز کی جائیں۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی جاں بحق بچوں کے لواحقین سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری امداد فراہمی کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے پشاور میں سکول کی چھت گرنے سے طلبہ کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق بچوں کے غمزدہ والدین کے دکھ کو سمجھ سکتی ہوں۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چھت گرنے سے بچوں اور خاتون ٹیچر کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے، غمزدہ خاندانوں کے دکھ اور غم میں برابر کا شریک ہوں۔سپیکر قومی اسمبلی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔علاوہ ازیں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سکول میں چھت گرنے کے نتیجے میں طلباء اور اساتذہ کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی اندوہناک خبر سے انتہائی صدمہ ہوا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جاں بحق طلبا کے والدین کے غم کی شدت کا احساس ہے، انتظامیہ اپنی امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرے اور ملبے تلے دبے افراد کو فی الفور نکالے، لیڈی ریڈنگ سپتال میں لائے گئے زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے مؤثر انتظامات کئے جائیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سانحہ پشاور پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی جانوں کا ضیاع دل دہلا دینے والا سانحہ ہے، سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔مشیر اطلاعات ثمر ہارون بلور نے سکول حادثے میں بچوں کی ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس مشکل گھڑی میں اپنے لوگوں کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے بھی کا پشاور دیر کالونی واقعے میں بچوں کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ معصوم بچوں کی المناک اموات پر دل رنجیدہ ہے، واقعہ ہر دردِ دل رکھنے والے انسان کے لیے انتہائی افسوسناک ہے، بچوں اور خاتون ٹیچر کی المناک اموات پر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں راجا پرویز اشرف اور حسن مرتضیٰ نے بھی پشاور واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کیساتھ ہیں، زخمیوں کے علاج اور متاثرہ خاندانوں کی فوری امداد یقینی بنائی جائے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

1 hour ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

1 hour ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

2 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

2 hours ago

انتظار کریں اور دیکھیں ٹرمپ کی ایران کیخلاف نئی کارروائی کی دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےنئی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہاہے کہ انتظار کریں…

2 hours ago