اردو نیوز اپڈیٹس

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، ایمپریس روڈ میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ کوپر روڈ، ریلوے سٹیشن اور مغل پورہ کے علاقوں میں بارش ہوئی۔علاوہ ازیں ڈیفنس، پنجاب سوسائٹی، شنگھائی روڈ، کچا جیل روڈ، کوٹ لکھپت، غازی روڈ، شوکت ٹاؤن، والٹن اور مولانا شوکت علی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے۔بارش کے باعث سموگ کی شدت میں کمی آگئی جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، بارش کے باعث شہریوں کو خشک سردی سے نجات ملے گی، خشک سردی کے باعث نزلہ، کھانسی جیسی بیماریوں سے بھی چھٹکارہ ملے گا۔بارش کے باعث لیسکو کے 280 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ادھر پنجاب کے دیگر شہروں قصور، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں بھی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

کسی بھی غیر قانونی غیر ملکی کو پاکستان میں رہنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات…

5 hours ago

کاش علی امین گنڈاپور 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی اوو اوو کر کے احتجاج کرلیتے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی…

6 hours ago

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے عالمی سمٹ کی میزبانی کرے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں…

6 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی ہے ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی…

6 hours ago

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء کی چوتھی سہ ماہی میں افراطِ زر بڑھ سکتا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء…

6 hours ago