پاکستان نیوز پوائنٹ
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے میں مون سون کے 8 ویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا ہے. جس کے مطابق مون سون بارشوں کا آغاز 23 اگست سے ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون فلڈ فیکٹ چیٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق 22 اگست کی رات سے مغربی ہوائیں پنجاب کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی اور مون سون بارشوں کا 8 واں اسپیل 23 سے 27 اگست تک جاری رہے گا۔شدید بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کے اضافے سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ بالائی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹنگ کے خدشات ہیں۔ترجمان کے مطابق 23 سے 27 اگست تک دریاؤں کے بالائی حصوں میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔ لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات ، حافظ آباد سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔دریائے جہلم، چناب، راوی، ستلج اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے، جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کردیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے دریائے ستلج کے ارد گرد رہائش پذیر شہریوں کو فوری محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے جبکہ تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے اور سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔اس کے علاوہ دریائے چناب، جہلم اور راوی میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے، تربیلا ڈیم 100 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 75 فیصد بھر چکا ہے جبکہ بھارتی ڈیمز میں بھاکڑا 80، پونگ 87 اور تھین ڈیم 85 فیصد بھر چکا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات آئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میںانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ برطانوی عدالت نے یوٹیوبر عادل راجا کے بریگیڈر ریٹائرڈ راشدنصیرکےخلاف الزامات بےبنیاد…
پاکستان نیوز پوائنٹ فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے…
پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے…