پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی بینک نے سستے قرض کے تحت پاکستان کو 10 کروڑ 80لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کردیا. رقم اضافی فنانسنگ کی مدمیں فراہم کی جائے گی تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کو 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کردیا. یہ رقم سستے قرض کے تحت فراہم کی جائے گی۔اعلامیے میں کہا گیا رقم خیبر پختونخوا میں اضافی فنانسنگ کی مد میں فراہم کی جائے گی اور رقم سے خیبر پختونخوا میں رورل ایکسیسبیلٹی پروجیکٹ کیلئے 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔اعلامیے میں کہنا تھا کہ منصوبے سے منڈیوں تک رسائی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور منڈیوں تک رسائی سے روزگار میں اضافہ ہوگا۔ورلڈ بینک نے کہا کہ اس رقم سے ماحولیاتی کی بہتری ممکن ہوگی اور 17 لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا۔خیبرپختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کیلئے 3 کروڑ ڈالر کی منظوری دی گئی ہے۔ رقم سے خیبرپختونخوا میں سیاحت کے فروغ کے لیے ثقافتی ورثے کا تحفظ ممکن ہوسکے گا۔
