پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی بینک نے پاکستان ڈیویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ 2025 جاری کر دی۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے تاہم اگلے سال معاشی ترقی بڑھ کر 3.4 فیصد تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ عالمی بینک نے معاشی ترقی کی موجودہ رفتار کو غربت میں کمی کیلئے ناکافی قرار دیدیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر سال 16 لاکھ نوجوان روزگار کے حصول کیلئے مارکیٹ میں آرہے ہیں۔ اس سال غربت کی شرح 21.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ غربت میں کمی اور معیار زندگی میں بہتری کیلئے معاشی ترقی میں بہتری پر زور دیا گیا ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی 7.2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ اگلے مالی سال پاکستان میں مہنگائی کم ہو کر 6.8 فیصد تک محدود رہنے کا تخمینہ ہے۔ عالمی بینک نے مختلف شعبوں میں جامع اصلاحات پر زور دیا ہے۔ رپورٹ میں ریونیو میں اضافہ، سرمایہ کاری اور کاروبار کیلئے سازگار ماحول کے مطالبے پر زور دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایکسچینج ریٹ اور سرکاری شعبے میں اصلاحات، برآمدات بڑھانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے برآمدات میں اضافہ ضروری قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان کے برآمدی شعبے کو کئی مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل کے ان اہم دوروں میں انسداد دہشت گردی، دفاعی تعاون…
پاکستان نیوز پوائنٹ پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریکِ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب حکومت کی جانب سے نوجوان گریجویٹس اور انٹرمیڈیٹ طلبہ کے لئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہو گیا…