اردو نیوز اپڈیٹس

عالمی تنازعات کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ عالمی تنازعات کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر پڑ سکتے ہیں۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی معیشت بے یقینی کی صورت حال سے دوچار ہے لیکن چیلنجز کے باوجود پاکستان میں معاشی بہتری کا سفر جاری ہے، سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، عالمی سرمایہ کار پاکستان کے ساتھ دیگر منڈیوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستان کے بانڈز میں یورپ اور امریکا کے سرمایہ کار بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی تنازعات کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، حکومت ٹیکس نظام میں بہتری اور ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے اصلاحات کررہی ہے جب کہ معاشی ترقی کے عمل میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے کوشش کی کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی عوام کو پیٹرول کے لیے قطاروں میں نہ لگنا پڑے، حکومت نے ہدف پر مبنی سبسڈی فراہم کی کیونکہ بڑی گاڑیاں رکھنے والوں کو سبسڈی کی ضرورت نہیں۔محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ موسم سرما کے لیے توانائی کی ضروریات پوری کرنے پر کام جاری ہے، گیس اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی ضروریات پوری کرنا ہوں گی، پاکستان میں توانائی کی قلت پیدا نہیں ہونے دی گئی، خام تیل سمیت توانائی کے دیگر ذرائع کی فراہمی کی صورت حال تسلی بخش ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ درآمدات پر انحصار کے باعث ماضی میں پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن کے بحران کا سامنا کرنا پڑا تاہم 4 سے 5 سال کی کوششوں کے بعد ملک کی کریڈٹ ریٹنگ دوبارہ بی کی سطح پر لائی گئی ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ رواں مالی سال پاکستان کی ترسیلات زر 44 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی، جنگ کے باعث ترسیلات زر میں کمی کا خدشہ تھا تاہم ان میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ اور رکن قومی اسمبلی ملک منیر اقبال چنڑ کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ اور رکن…

23 minutes ago

اردن میں چرچ پر دہشت گردانہ حملے پاکستان کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے اردن کے شہر کرک میں چرچ میں جنازےکے دوران دہشت…

25 minutes ago

اسحاق ڈار کی برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی برطانوی وزیر خارجہ ایڈ…

27 minutes ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ کی…

39 minutes ago

سائنسدانوں نے ہرے رنگ کا نظر آنے والا پہلا ستارہ دریافت کرلیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ماہرینِ فلکیات نے ایک ایسا ’وائٹ ڈوارف‘ ستارہ دریافت کیا ہے جو…

51 minutes ago

ایل پی جی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ مہنگائی کی شرح 11.85 فیصد تک پہنچ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے.…

53 minutes ago