پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی میڈٰیا کے مطابق برینٹ فیوچرز 28 سینٹ یا 0.37 فیصد کم ہوکر 76.02 ڈالر فی بیرل رہا جب کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 33 سینٹ یا 0.45 فیصد کی کمی سے 73.23 ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ خیال رہے کہ دونوں بینچ مارکس پچھلے ہفتے پانچ دن تک مسلسل بڑھے اور جمعہ کو اکتوبر کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، جس کی جزوی وجہ چین کی لڑکھڑاتی ہوئی معیشت کی بحالی کے لئے مزید مالی محرکات کی توقعات ہیں۔ واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے محصولات کی حد کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر امریکی ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن یہ گزشتہ ہفتے دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
مضبوط ڈالر دیگر کرنسیوں کے حاملین کے لیے تیل کو مہنگا بنا دیتا ہے۔ غیر اوپیک ممالک سے بڑھتی ہوئی مانگ اور چین سے کمزور مانگ کے ساتھ، توقع ہے کہ آئندہ سال تیل کی منڈی میں فراہمی کا اچھا توازن رہے گا، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے پر بھی حد لگی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی بندرگاہ پر کسٹمز کلیئرنس کے خود کار…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکسز اتنے زیادہ ہیں کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کوئی بچہ تعلیم سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ انٹر بورڈ…