اردو نیوز اپڈیٹس

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے متعلق برطانوی جریدہ کے بڑے انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ
برطانوی جریدے “دی اکانومسٹ” نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر خصوصی رپورٹ میں لکھا کہ سابق وزیراعظم کی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی نے ناصرف ان کی ذاتی زندگی بلکہ ان کے انداز حکمرانی پر بھی سوالات کھڑے کیے۔ سینئر صحافی اوون بینیٹ جونز نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ سابق وزیراعظم کے قریبی حلقوں کے مطابق بشریٰ بی بی اہم تقرریوں اور روزمرہ سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتی تھیں، جس سے عمران خان کے فیصلہ سازی کے عمل پر ”روحانی مشاورت“ کا رنگ غالب ہونے کی شکایت پیدا ہوئی۔بشریٰ بی بی کے روحانی اثر کے نتیجے میں عمران خان اپنے اعلان کردہ اصلاحاتی ایجنڈے کو نافذ کرنے میں ناکام رہے۔ بعض مبصرین کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ حساس ادارے کے کچھ افراد مبینہ طور پر ایسی معلومات بشری بی بی تک پہنچاتے تھے جنہیں بشریٰ بی بی عمران خان کے سامنے اپنی “روحانی بصیرت“ سے حاصل معلومات کے طور پر پیش کرتی تھیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدرِ مملکت نے پاکستان آرمی ایئر فورس اور نیوی ترمیمی بلز کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2025، پاکستان…

14 hours ago

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شاہ عبداللہ دوم اور اِن کے اعلی سطح وفد کا استقبال کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ…

14 hours ago

وزیر اعظم کی قومی ٹیم کو مبارکباد سری لنکن کھلاڑیوں اور انتظامیہ کا خصوصی شکریہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف…

14 hours ago

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے پر محسن نقوی کا پاک فوج اور ایف سی کو خراجِ تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کیڈٹ کالج پر…

14 hours ago

لکی باؤنڈری پر آپریشن کے دوران 5 خارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پولیس اور شہریوں نے لکی باؤنڈری پر آپریشن کے دوران 5 خارجی…

14 hours ago

گزشتہ تین سالوں کے دوران پاکستان سے پانچ بڑی ملٹی نیشنل دواساز کمپنیاں اپنے مقامی آپریشنز ختم کر کے ملک سے جاچکی ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ گزشتہ تین سالوں کے دوران پاکستان سے پانچ بڑی ملٹی نیشنل دواساز…

14 hours ago