اردو نیوز اپڈیٹس

غزہ جنگ بندی معاہدہ اسرائیل اور حماس نے پہلے مرحلے میں دستخط کردئیے

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری جنگ روکنے اور غزہ میں یرغمال قیدیوں کی رہائی کے لیے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر مصر میں دستخط کرلیے گئے ہیں،امن مذاکرات میں امریکی مندوب اسٹیو وٹکوف، صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور حماس رہنما خلیل الحیہ نے شرکت کی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر امن ڈیل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ برتاو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عربوں، مسلم دنیا، اسرائیل، پڑوسی اقوام اور امریکا کے لیے عظیم دن ہے۔ امریکی صدر نے قطر، مصر اور ترکیہ کے ثالثوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ تاریخی اور غیرمعمولی واقعہ رونما کیا ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ امن قائم کرنے والوں پر رحمت ہو۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیل کا مطلب یہ ہے کہ تمام یرغمالی جلد رہا کردیے جائیں گے اور اسرائیل ایک مضبوط، پائیدار اور لازوال امن کی طرف پہلے قدم کے طور پر اپنی فوج کا متفقہ لائن پر انخلا کرے گا۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ پہلے مرحلے کے تمام نکات طے کرلیے گئے ہیں۔ اب توقع کی جانی چاہیے کہ جنگ روکی جائے گی۔قطری وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کو رہائی دی جائے گی اور غزہ میں امداد داخل ہونے دی جائے گی۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ امن عمل کو توسیع دینا چاہتے ہیں اور امریکا کیساتھ مل کر تمام اہداف حاصل کرلیں گے۔اپنے مختصر بیان میں نیتن یاہو نے غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خدا کی مدد سے ہم ان سب کو گھر پہنچائیں گے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق سمجھوتے کے تحت حماس تمام یعنی 20 زندہ یرغمالیوں کو بہتر گھنٹے میں رہائی دیدے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

بس بہت ہوچکا دہشت گردوں کا سر کچلنا ہوگا وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات آئے…

13 hours ago

ڈیرہ اسماعیل خان سرزمینِ پاک کا سپاہی سپردِ خاک وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شریک

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میںانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران…

13 hours ago

ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک اور میجر سبطین حیدر جامِ شہادت نوش کر گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں…

13 hours ago

عادل راجہ جھوٹا ثابت بریگیڈیئر راشد نصیر (ر)کی لندن ہائی کورٹ میں تاریخی فتح

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانوی عدالت نے یوٹیوبر عادل راجا کے بریگیڈر ریٹائرڈ راشدنصیرکےخلاف الزامات بےبنیاد…

14 hours ago

فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

پاکستان نیوز پوائنٹ فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے…

14 hours ago

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے…

14 hours ago