پاکستان نیوز پوائنٹ
غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری امداد کی فراہمی کیلئے اجازت دی جائے۔ویٹیکن سٹی میں سفارت کاروں کے سالانہ خطاب کے دوران پوپ فرانسس نے کہا کہ شہریوں پر بمباری کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔انہوں نے غزہ میں جاری انسانی بحران کی شدت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شدید سردی سے بچوں کی اموات ناقابل برداشت ہیں، ہسپتا لوں اور توانائی کے نظام کی تباہی سے بے گناہ لوگوں کی ہلاکتیں کسی صورت میں جائز نہیں ہیں۔پوپ فرانسس نے کہا کہ غزہ میں فوری امداد کی فراہمی کیلئے اجازت دی جائے اور یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ ہمیشہ انسانیت کی شکست ہوتی ہے، اور اس میں شیطان کی فتح ہوتی ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس سنگین انسانی بحران کو روکنے کے لیے فوری طور پر قدم اٹھائے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی پی آئی اے کی یورپ کیلئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر ہوابازی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی ائیر لائن ہماری…
پاکستان نیوز پوائنٹ قومی ایئر لائن کا یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال…
پاکستان نیوز پوائنٹ سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نےAAE-1 سب میرین…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 12 مزدور…