غلطی کی تو فیصلہ کن جواب ہوگا ایران کی امریکا کو کھلی دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جارحانہ بیانات کو خاموشی سے نہیں دیکھا جائے گا اور مسلح افواج کسی بھی غلط اقدام کا سخت جواب دیں گی۔ایسوسی ایٹیڈ پریس (اے پی) کے مطابق ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے بدھ کے روز خبردار کیا کہ اسلامی جمہوریہ اپنے خلاف جارحانہ بیانات کو خطرہ سمجھتا ہے اور اس کا کوئی جواب نہیں چھوڑے گا۔ایران کے فوجی سربراہ کا اشارہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کی طرف تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اگر تہران پرامن مظاہرین کے خلاف کارروائی کرے گا تو امریکا مداخلت کرے گا۔امیر حاتمی نے فوجی اکیڈمی کے طلبہ سے خطاب میں کہا کہ میں اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ آج ایران کی مسلح افواج کی تیاری پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ اگر دشمن سے کوئی غلطی ہوگی تو اسے فیصلہ کن جواب دیا جائے گا اور کسی بھی جارح کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *