پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ کو 25 روز بعد کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
غیر قانونی ریائش پذیر افغانیوں کے انخلاء کے معاملے پر طورخم بارڈر سے مزید 27 غیر قانونی طور پر مقیم افغانی اپنے ملک منتقل ہوگئے۔دستاویز کے مطابق فیز ٹو میں اب تک 153 افغان باشندے اپنے ملک بجھوائے جاچکے ہیں، دونوں فیزوں میں ابتک مجموعی طورپر چار لاکھ 77 ہزار 434 افغان باشندے اپنے ملک منتقل ہوچکے ہیں۔فیز ون کے تحت اب تک مزید 2 ہزار 953 افغانیوں کو ملک کے مختلف حصوں سے ڈیپورٹ کیا جاچکا ہے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ افغانیوں کی رضاکارانہ طورپر روانگی کا سلسلہ بھی جاری ہے. اب تک 850 افراد رضاکارانہ طور پر پاکستان سے افغانستان منتقل ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان نے افغان پناہ گزینوں کو اپنے ملک واپس جانے کے لیے دی گئی آخری تاریخ میں عید الفطر کی تعطیلات کے پیش نظر توسیع کر دی۔ افغان سیٹیزن کارڈ (اے سی سی) رکھنے والے افغان جو پاکستان کے حکام کے ذریعے جاری کیے گئے اور جن کی تعداد اقوام متحدہ کے مطابق 8 لاکھ ہے اس آخری تاریخ کے بعد افغانستان میں بے دخلی کا سامنا کریں گے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر کے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے 13 لاکھ سے زائد افغانوں کو بھی دارالحکومت اسلام آباد اور ہمسایہ شہر راولپنڈی سے باہر منتقل کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *