اردو نیوز اپڈیٹس

فتنۃ الخوارج کا مکمل خاتمہ کرنے کا وقت آچکا ہے وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پچھلے دو چار ہفتوں میں اسلام آباد پر جو یلغار ہوئی اس کے نتیجے میں سوشل میڈیا نے جھوٹ اور حقائق کو مسخ کرنے کا جو طوفان اٹھایا حالیہ وقتوں میں اس کی نظیر نہیں ملتی.اگر اس طوفان کو نہ روکا تو ہماری تمام کاوشیں دریا بُرد ہوجائیں گی۔اسلام آباد میں نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دشمن گھات لگائے بیٹھا ہے، چند روز قبل سرحد پار سے کیے گئے حملے کا منہ توڑ جواب دیا گیا. دشمن کے گھس بیٹھیے خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بیٹھے ہیں. ہمیں بخوبی علم ہے کہ بلوچستان میں پاکستان کے خلاف بُنی جانے والی سازشوں میں کون کون سے ممالک سپورٹ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ایجنڈا اسی صورت شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے کہ ہم سب مل کر چاروں صوبوں، وفاق، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں امن و امان قائم کریں. اس کے ساتھ فتنۃ الخوارج کا مکمل خاتمہ کرنے کا وقت آچکا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اگر صوبے وفاق اور دفاعی اداروں کے ساتھ مل کر پاکستان کی بہتری اور خوشحالی کے لیے مربوط منصوبہ بندی کریں تو بطور وزیراعظم میری کوئی پسند و ناپسند نہیں ہے. قومی مفاد پہلی ترجیح ہے اور مجھے سو فیصد یقین ہے کہ دیگر شرکا کی بھی یہی سوچ ہے، اگر ہم اس سوچ کو عملی جامہ پہنائیں تو پھر کوئی مشکل، مشکل نہیں رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل محاذ پر پاکستان کے خلاف جو زہر اگلا جارہا ہے. پاکستان سے باہر جو ایجنٹ بیٹھے ہیں، وہ دوست نما دشمن ہیں اور جس طرح وہ سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے ہیں وہ بذات خود بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایجنٹ جھوٹ کے ذریعے حقائق کو مسخ کر رہے ہیں. اس جھوٹ اور حقائق مسخ کرنے کی بنیاد پر پاکستان خلاف بیانیہ بنایا جارہا ہے. سوالات اٹھوائے جارہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پچھلے دو چار ہفتوں میں اسلام آباد پر جو یلغار ہوئی اس کے نتیجے میں سوشل میڈیا نے جھوٹ اور حقائق کو مسخ کرنے کا جو طوفان اٹھایا حالیہ وقتوں میں اس کی نظیر نہیں ملتی، اگر ہم نے اسے کاؤنٹر نہ کیا تو ہماری تمام کاوشیں دریا بُرد ہوجائیں گی۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے صوبوں اور وفاق میں کوششیں کی جارہی ہیں. اسلام آباد پر چڑھائی کے دوران شہید ہونے والے رینجرز اہلکاروں کے خلاف کس طرح جھوٹی خبریں گھڑی گئیں. یہ وہ معاملات ہیں جن پر آج ہمیں سنجیدگی سے گفتگو کرنی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یاد رکھیں فوج اور پولیس قربانیاں دینے والے سپاہی بھی ماؤں کے سپوت ہیں، جو اپنے خون کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور اپنے کام سے مخلص ہیں. ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور جو لوگ ان کوششوں کو رائیگاں کرنا چاہتے ہیں وہ بہت بڑی بھول میں ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

کسی بھی غیر قانونی غیر ملکی کو پاکستان میں رہنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات…

5 hours ago

کاش علی امین گنڈاپور 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی اوو اوو کر کے احتجاج کرلیتے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی…

5 hours ago

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے عالمی سمٹ کی میزبانی کرے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں…

5 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی ہے ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی…

5 hours ago

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء کی چوتھی سہ ماہی میں افراطِ زر بڑھ سکتا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء…

5 hours ago