اردو نیوز اپڈیٹس

فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر اسرائیل کی یورپی ممالک کو بھی قبضے کی دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیلی حکومت کے وزراء نے بڑے یورپی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کو یکطرفہ طور پر تسلیم کرنے سے اسرائیل بھی یکطرفہ اقدامات اٹھا سکتا ہے۔ ان اقدامات میں مغربی کنارے کے کچھ حصوں کا الحاق بھی شامل ہے۔ اسرائیلی سٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈیرمر نے فرانسیسی وزیر خارجہ ژان نوئیل بارو اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے جواب میں مغربی کنارے کے “علاقہ ج” کو ضم کر سکتا ہے اور غیر مجاز بستیوں کو قانونی حیثیت دے سکتا ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر نے برطانیہ، فرانس اور دیگر ممالک کے اپنے ہم منصبوں کو ایک ایسا ہی پیغام بھیجا ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف کسی بھی اقدام کا مقابلہ اسرائیلی اقدامات سے کیا جائے گا۔ ان اقدامات میں مغربی کنارے کی بستیوں اور وادی اردن کے کچھ حصوں پر خودمختاری کا اطلاق کرنا بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق گیڈون ساعر نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف کسی بھی یکطرفہ اقدام کا مقابلہ اسرائیل کی طرف سے یکطرفہ اقدامات سے کیا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت اور وزیراعظم کا پاکستان کے پہلے نشان حیدر کیپٹن محمد سرور شہید کو خراج عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے…

1 hour ago

کمانڈر نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کمان سنبھالنے پر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ کمانڈر نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے جی ایچ کیو…

1 hour ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے جا رہی ہے وزیر پیٹرولیم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے عوام کو خوشخبری سنادی۔ وزیر…

1 hour ago

کیپٹن محمد سرور شہید کی بے مثل قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا وزیر اعلیٰ مریم نواز

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کیپٹن محمد سرور شہید (نشان…

1 hour ago

کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت یہ قربانی آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے افواج پاکستان

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر…

1 hour ago

سونا 4 لاکھ 31 ہزار سے بھی اوپر چاندی کی قیمت بھی آسمان پر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

1 hour ago