پاکستان نیوز پوائنٹ
بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کے لباس میں فرار ہونے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خضدار میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی خواتین کے لباس میں فرار کی کوشش کرنے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا. دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی موجودگی پر موثر کارراوئی کی، علاقے میں ممکنہ دہششت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں. قوم کے تعاون سے دہشت گرد عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔اس سے قبل کوئٹہ کے نواحی علاقے غزا بند کے علاقے میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا. اس دوران 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل ہوگئے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پانی کو کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی سیکریٹری جنرل کی قیادت میں 43 اسلامی ممالک کی انسدادِ دہشتگردی…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، جن کے دوران…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیسرے…