پاکستان نیوز پوائنٹ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص اور معرکۂ حق کے ہیروز کے اعزاز میں عشائیہ رکھا گیا، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت وزرا، سروسز چیفس، اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت نے شرکت کی ۔
اس موقع پر قوم کی بے مثال جرات، سیاسی قیادت کے تدبر اور افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سیاسی قیادت کی دوراندیشی اور آپریشن کی کامیابی پر اظہار تشکرکیا۔ فیلڈ مارشل نے تینوں افواج کی مثالی ہم آہنگی اور مربوط کارروائیوں کو سراہا ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بھارتی پراپیگنڈے کے خلاف نوجوانوں اور میڈیا نے فولادی دیوار کا کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نئی توانائی اور عزم کے ساتھ ترقی کے سفر پر گامزن ہیں ۔ اس موقع پر پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور سفارتکاروں کی پیشہ ورانہ خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔ یہ یادگار عشائیہ ملکی اتحاد، یکجہتی اور مضبوط قومی عزم کا مظہر تھا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ ایوانِ صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایوان صدر میں تقریب کے دوران…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ،وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز…
پاکستان نیوز پوائنٹ آئندہ ہفتے وفاقی آئینی عدالت میں 3بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی وزارت مذہبی امور نے کہا کہ بیمار عازمین کو سعودی عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ملک کا پہلا مکمل کیش لیس اور…