اردو نیوز اپڈیٹس

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیرِ توانائی کی ملاقات علاقائی امن سمیت اہم امورپر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک وزیرِ توانائی الپ ارسلان نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاک ترکیہ تعاون کو توانائی کے شعبے میں مزید وسعت دینے پر گفتگو ہوئی جبکہ پاک ،ترکیہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات چیت بھی کی گئی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی فورمز پر پاکستان کے لیے ترکیہ کی مستقل حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔ ترکیہ کے وزیر الپ ارسلان نے توانائی کےشعبے میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ترک وزیر نے علاقائی امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم سے ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل کی ملاقات پیٹرولیم و معدنیات میں تعاون کو وسعت دینے پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ ترکیہ کے توانائی اور قدرتی…

4 hours ago

معرکہ حق بہترین کارکردگی کا مظہر دشمن پہلے سے زیادہ تیار پائے گا ایئر چیف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے…

5 hours ago

مکمل سفری دستاویزات والے کسی مسافر کو باہر جانے سے نہیں روکا جا رہا محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مکمل سفری دستاویزات…

5 hours ago

پارلیمنٹ کا 9 ماہ بعد مشترکہ اجلاس آج اہم قوانین کی منظوری دی جائے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت کی جانب سے نو ماہ بعد طلب کیے گئے پارلیمنٹ…

5 hours ago

ٹریفک رولز وائلیشن پر بچوں کو اریسٹ نہ کریں وارننگ دیں آگاہی مہم چلائیں مریم نواز کےنئےاحکام

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عدالتِِ عالیہ کے حکم کےسامنے گھٹنے ٹیک دیئے…

5 hours ago

امریکا کا بڑا فیصلہ ویزے اور اسائلم پروسیس معطل

پاکستان نیوز پوائنٹ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی…

5 hours ago