اردو نیوز اپڈیٹس

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نومبر کے محصولات جمع کرنے کی تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
ذرائع کے مطابق نومبر میں ایف بی آر نے مجموعی طور پر 836 ارب 80 کروڑ ریونیو جمع کیا، نومبر میں محصولات جمع کرنے کا ہدف 1003 ارب روپے تھا نومبر میں 35 ارب 30 کروڑ روپے کے ریفنڈ جاری کیے گئے، نومبر میں انکم ٹیکس کی مد میں367 ارب 10 کروڑ ریونیو جمع کیا گیا۔ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں جی ایس ٹی کی مد میں 344 ارب20 کروڑ روپے ٹیکس جمع ہوا، کسٹم کی مد میں 98 ارب، ایف ای ڈی کی مد میں 62 ارب 90 کروڑ روپے جمع ہوئے۔ ریفنڈز کو شامل کیا جائے تو نومبر کی ٹوٹل کلیکشن 872 ارب روپے بنتی ہے، نومبر میں ایف بی آر کو 131 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا رہا۔ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران 4279 ارب 60 کروڑ ٹیکس جمع ہوا جبکہ 5 ماہ کے دوران ٹیکس ہدف 4636 ارب روپے تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ پہلے 5 ماہ کے دوران ایف بی آر کو 356 ارب 40 کروڑ روپے کے شارٹ فال کا سامنا رہا۔ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران 204 ارب کے ریفنڈ جاری کیے گئے جبکہ انکم ٹیکس کی مد میں 2028 ارب 50 کروڑ روپے کا ٹیکس اکٹھا ہوا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

کسی بھی غیر قانونی غیر ملکی کو پاکستان میں رہنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات…

19 hours ago

کاش علی امین گنڈاپور 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی اوو اوو کر کے احتجاج کرلیتے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی…

19 hours ago

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے عالمی سمٹ کی میزبانی کرے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں…

19 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی ہے ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی…

19 hours ago

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء کی چوتھی سہ ماہی میں افراطِ زر بڑھ سکتا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء…

19 hours ago