پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک طریقے سے پی آئی اے کی نجکاری اچھی بات ہے تاہم کچھ خدشات ہیں۔ مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین کے مفادات کا تحفظ ہونا چاہیے۔ صحافی کے سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ اسٹیل مل سندھ کی زمین ہے اور یہ بھی سندھ کے پاس واپس ہی آئے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مزار پر حاضری کی سعادت حاصل ہوئی، قائداعظم کے اصول برابری اور قانون کی بالادستی کے لیے رہنما اصول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتا ہوں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پوری دنیا نئے سال میں جا رہی ہے، 2025 کی کامیابیوں کے ساتھ 2026 میں داخل ہو رہے ہیں۔ حکومت قائداعظم کے اصولوں کو اپنائے اور پاکستان بنانے میں جس نے بھی کردار ادا کیا ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…