پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے جس کے تحت امریکا نے قطر کی سیکیورٹی کی ضمانت دی ہے، اگر قطر پر دوبارہ حملہ کیا گیا، تو اس کے جواب میں فوجی کارروائی کی جائے گی۔قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ اسرائیل کے قطر پر فضائی حملے نے خطے اور دنیا بھر میں شدید غم و غصے کو جنم دیا تھا، اسرائیل نے کہا تھا کہ حملہ حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیےکیا گیا، جس میں تنظیم کے کئی اراکین اور ایک قطری سیکیورٹی افسر شہید جب کہ اعلیٰ قیادت محفوظ رہی تھی۔ 29 ستمبرکو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے دوران کانفرنس کال کے زریعے قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی سے قطری شہری کی شہادت پر معافی مانگ لی تھی۔ایگزیکٹو آرڈر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور قطر قریبی تعاون، مشترکہ مفادات اور ہماری مسلح افواج کے درمیان گہرے تعلقات سے جڑے ہوئے ہیں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ قطر امن، استحکام اور خوشحالی کی کوششوں میں ایک ثابت قدم اتحادی اور اس نے واشنگٹن کو علاقائی اور عالمی تنازعات میں ثالثی کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس تاریخ کے اعتراف میں اور قطر کو بیرونی جارحیت سے لاحق مسلسل خطرات کے پیش نظر، امریکا کی پالیسی یہ ہے کہ ریاستِ قطر کی سیکیورٹی اور علاقائی سالمیت کو بیرونی حملوں سے محفوظ بنایا جائے۔دوحہ میں 9 ستمبر کو اسرائیلی حملوں کے بعد، واشنگٹن نے قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات میں آنے والی خلیج کی تلافی کرنے کی کوشش کی لیکن ساتھ ہی اسرائیل کے لیے اپنی مضبوط حمایت کا بھی اظہار کیا. خلیجی ملک نے اسرائیلی کارروائی کو ’بزدلانہ اور غداری پر مبنی‘ قرار دیا تھا۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اسرائیلی حملے اور بعد ازاں بعد دوحہ میں منعقدہ اسلامی رہنماؤں کی کانفرنس کے ایک روز بعد 16 ستمبر کو قطر پہنچے تھے، امریکی وزیر خارجہ نےسماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر کہا تھا کہ انہوں نے قطری حکام سے ملاقات کی اور امریکا-قطر سلامتی شراکت داری اور ہم نے زیادہ محفوظ اور مستحکم خطے کے لیے مشترکہ عزم کی تجدید کی۔مذاکرات کے بعد ترجمان قطری وزارت خارجہ ماجد الانصاری نے کہا تھا کہ اُن کا ملک ’اپنی خودمختاری کے دفاع اور کسی بھی حملے کے دوبارہ ہونے سے روکنے کے لیے اقدامات کرنے کا پختہ عزم رکھتا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات آئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میںانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ برطانوی عدالت نے یوٹیوبر عادل راجا کے بریگیڈر ریٹائرڈ راشدنصیرکےخلاف الزامات بےبنیاد…
پاکستان نیوز پوائنٹ فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے…
پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے…