پاکستان نیوز پوائنٹ
پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے اجلاس میں دو قوانین کی منظوری دی گئی جن میں سرفہرست “یونیورسٹیوں میں مفت تعلیم کے کوٹے” کا بل شامل تھا۔ اس قانون کے تحت اعلیٰ تعلیمی ادارے اپنی نشستوں کا 25 فیصد کوٹہ مستحق اور نادار طلبا کے لیے مختص کریں گے۔ اس کے علاوہ ایوان میں ادارہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی بل 2024 اور بین الاقوامی امتحانات بورڈ بل 2024 کی منظوری بھی دے دی گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ کی جانب سے سائنس و ٹیکنالوجی بل میں بھی 25 فیصد مفت تعلیم کا کوٹہ شامل کرنے کی ترمیم منظور کر لی گئی۔ دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کی رکن عالیہ کامران کی جانب سے دی گئی ترمیم جس میں تعلیم کو صوبائی معاملہ قرار دے کر بل منظور نہ کرنے کی تجویز دی گئی تھی ، اسے مسترد کر دیا گیا۔
