اردو نیوز اپڈیٹس

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں چائلڈ کورٹس کے قیام کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین خرم نواز کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں چائلڈ کورٹس کے قیام کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔ بل مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے پیش کیا، بل کے تحت ریپ کے شکار بچوں کے لئے چائلڈکورٹس کا قیام ہو گا۔ نوشین افتخار کا کہنا تھا کہ زیادتی کا شکار بچوں سے بیان اچھے ماحول اور ماہر نفسیات کی موجودگی میں ہوگا، بل کے تحت زیادتی کے مقدمات کا فیصلہ 6 ماہ کے اندرکرنا لازم ہوگا۔ پی ٹی آئی کی رکن زرتاج گل کا کہنا تھا کہ زیادتی کے مجرمان کو سزائیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔اجلاس میں خواتین کو وراثت کا حق دینے کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر سزا کا بل بھی زیر بحث آیا۔ ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی صوفیہ سعید کا کہنا تھا کہ بل ما تحت عدالتی فیصلے سے وراثت کا حق مل جائے تو 120 دن میں عملدرآمد نہ ہونے پر 6 ماہ سزا ہوگی۔ حکومت کی جانب سے بل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا گیا کہ سول قوانین میں یہ سزا شامل کردیں ایسے نہیں ہوسکتا، خواتین کو وراثت کا حق عدالت سے ملنے کے باوجود نہ دینے پر سول قوانین کو مضبوط کیا جاسکتا ہے، اس طرح کے قوانین پہلے سے موجود ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چینی بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چینی بھائیوں اور…

11 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر رول اوور کر دیئے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے…

12 hours ago

پاکستان نے چین میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے چین میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر…

12 hours ago

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی وزارتوں اور اداروں میں ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کر دی گئی ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی وزارتوں اور…

12 hours ago

اگر شہری آرمی ایکٹ میں درج جرم کا مرتکب ہوا تو ٹرائل ہوگا جج آئینی بینچ

پاکستان نیوز پوائنٹ سپریم کورٹ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس میں…

12 hours ago

حکومت بجلی 10 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی خواہشمند مختلف آپشنز پر کام جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے مختلف آپشنز پر کام…

12 hours ago