قومی انڈر 19 ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال پھول نچھاور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

پاکستان نیوز پوائنٹ
انڈر 19 ایشیا کرکٹ کے فائنل میں بھارت کو عبرتناک شکست دینے کے بعد پاکستانی شاہین ‘ایشیا کپ’ لے کر وطن واپس پہنچ گئے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا جہاں شہریوں کی بڑی تعداد رات گئے کھلاڑیوں کا استقبال کرنے ائیرپورٹ پہنچی۔ فاتح کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گلدستے پیش کیے گئے، شہریوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور خوب بھنگڑے ڈالے۔ایئرپورٹ کے باہر آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا، کھلاڑیوں کے شاندار استقبال کے دوران فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور دیگر پی سی بی حکام کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے موجود رہے۔ائیرپورٹ سے تمام کھلاڑیوں کو وی آئی پی پروٹول میں مقامی ہوٹل پہنچایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *