اردو نیوز اپڈیٹس

لاہور کے 3200 صحافیوں کو پلاٹس دینے میں بڑی پیش رفت ہوگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے لاہور کے 3200 صحافیوں کو پلاٹس دینے میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔ وزارت اطلاعات پنجاب اور روڈا نے اراضی کی منتقلی کے ایم او یو پر دستخط کر دیئے اس موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 3200 صحافیوں کو پلاٹس ملنے جارہے ہیں۔ آئندہ چندروز میں جنرنلسٹ ہاﺅسنگ سکیم فیز ٹو کا پراسیس مکمل کردیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور کے 3200 صحافیوں کو اپنا گھر فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرنے جارہی ہیں۔ تمام صحافیوں کو میرٹ کی بنیاد پر پلاٹس ملیں گے۔ اس معاملے میں کسی کی سفارش قابل قبول نہیں ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایف بلاک کا مسئلہ بھی حل کردیا گیا ہے۔ سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی اور سی ای او روڈا عمران امین نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری ،ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن سلیم ساگر اور کرنل ریٹائرڈ عابد موجود تھے۔ لاہور پریس کلب کے کونسل ممبران کو فارم پریس کلب سے جبکہ نان کونسل ممبران کو ڈی جی پی آر سے فارم ملیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

کسی بھی غیر قانونی غیر ملکی کو پاکستان میں رہنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات…

13 hours ago

کاش علی امین گنڈاپور 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی اوو اوو کر کے احتجاج کرلیتے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی…

14 hours ago

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے عالمی سمٹ کی میزبانی کرے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں…

14 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی ہے ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی…

14 hours ago

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء کی چوتھی سہ ماہی میں افراطِ زر بڑھ سکتا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء…

14 hours ago