پاکستان نیوز پوائنٹ
لاہور ہائیکورٹ نے نظر بندی کے قانون کو بحال کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے زینب عمیر کی درخواست پر تین صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت درخواست واپس لینے کی بنیاد پر مسترد اور نظر بندی کے قانون کو معطل کرنے کے احکامات کو ختم کرتی ہے درخواست گزار نے نظر بندی کے قانون سے متعلق تجاویز پیش کیں۔ درخواست گزار کے مطابق وہ ان تجاویز کے ساتھ مطمئن ہے، درخواست گزار کی تجویز ہے کہ نظر بندی کے قانون کو مزید صاف شفاف بنایا جائے اور اس میں اپیل کا حق ہونا چاہئے۔درخواست گزار کی تجویز ہے کہ نظر بندی قانون کے غلط استعمال پر سزا اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے۔ہائیکورٹ کے سنگل بنیچ نے نظر بندی کے قانون کو معطل کیا تھا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی مسقط میں ٹیم اسنوکر کے ورلڈ…
پاکستان نیوز پوائنٹ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ…
پاکستان نیوز پوائنٹ برسلز میں 21 نومبر کو پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹریٹجک…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں گورننس اور صفائی…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی معاشی اداروں نے 2025 کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ…