اردو نیوز اپڈیٹس

ماہانہ کتنی تنخواہ پر کتنا ٹیکس ادا کرنا ہوگا؟ سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر آگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ماہانہ 1 لاکھ سے 3 لاکھ تک تنخواہ والوں کے لیے ٹیکس ادا کرنے سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال 2025-26 کے لئے ترمیمی فنانس بل کا مسودہ سامنے آگیا، مسودے میں پہلے سلیب میں 6 لاکھ تک تنخواہ دار ٹیکس سے مستثنیٰ قراردیا گیا ہے۔ دوسرے سلیب میں 6 لاکھ سے 12 لاکھ تک تنخواہ لینے والے افراد 6 لاکھ سے اوپر رقم پر 1 فیصد ٹیکس ادا کریں گے، دوسرے سلیب میں تنخواہ دار طبقے پر 1 فیصد انکم ٹیکس 6 لاکھ سے زائد رقم پر عائد ہو گا۔ ترمیمی فنانس بل میں تیسرے سلیب میں 12 لاکھ سے 22 لاکھ تک سالانہ تنخواہ لینے والے 6 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس اور 11 فیصد ٹیکس دیں گے، تیسرے سلیب میں تنخواہ دار طبقے پر 11 فیصد انکم ٹیکس کا اطلاق 12 لاکھ سے زائد رقم پر عائد ہو گا۔ چوتھے سلیب میں 22 لاکھ سے 32 لاکھ تک سالانہ تنخواہ پر 1 لاکھ 16 ہزار فکسڈ ٹیکس اور 23 فیصد انکم ٹیکس ہو گا، چوتھے سلیب میں تنخواہ دار طبقے پر 23 فیصد انکم ٹیکس کا اطلاق 22 لاکھ سے زائد رقم پر عائد ہو گا۔ پانچویں سلیب میں 32 لاکھ سے 41 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ پر 3 لاکھ 46 ہزار فکسڈ ٹیکس اور 30 فیصد انکم ٹیکس ہوگا، پانچویں سلیب میں تنخواہ دار طبقے پر 30 فیصد انکم ٹیکس کا اطلاق 32 لاکھ سے زائد رقم پر عائد ہو گا۔ چھٹے سلیب میں 41 لاکھ سے اوپر سالانہ تنخواہ لینے والوں کو 6 لاکھ 16 ہزار فکسڈ ٹیکس اور 35 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا، چھٹے سلیب میں تنخواہ دار طبقے پر 35 فیصد انکم ٹیکس کا اطلاق 41 لاکھ سے زائد رقم پر عائد ہو گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری کا دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پانی کو کبھی…

20 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن…

20 hours ago

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے…

20 hours ago

اسلامی ممالک کے فوجی انسداد دہشت گردی اتحاد کا پاکستان کا تاریخی دورہ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی سیکریٹری جنرل کی قیادت میں 43 اسلامی ممالک کی انسدادِ دہشتگردی…

20 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز 3 دن میں 177 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، جن کے دوران…

20 hours ago

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیسرے…

20 hours ago