اردو نیوز اپڈیٹس

محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ امیگریشن اہلکاروں کو شاباش اور انعام دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ،وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین بھی ہمراہ تھے
وزیر داخلہ نے امیگریشن کاؤنٹرز پر غیر معمولی رش دیکھ کر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور امیگریشن عمل جلد نمٹانے کے احکامات جاری کیے۔ وفاقی وزرا نے مسافروں سے گفتگو کی اور امیگریشن کے عمل سے متعلق شکایات و تجاویز بھی سنیں۔ چودھری سالک حسین نے پروٹیکٹر اسٹیکرز اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کی۔ دورے کے دوران بیرونِ ملک ڈرائیور کی ملازمت کے لیے جانے والے ایک نوجوان کو ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر آف لوڈ کر دیا گیا۔ معاملے کی تحقیقات کا حکم بھی جاری ہوا، جبکہ وزیر داخلہ نے مسافر کو نجی کمپنی کو ادا کی گئی رقم واپس دلانے کی یقین دہانی کرائی۔ محسن نقوی نے بہترین کارکردگی دکھانے والے امیگریشن اہلکاروں کو اپنی جیب سے انعام دیا اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان بھی کیا۔ وزیر داخلہ نے واضح ہدایات جاری کیں کہ ضروری دستاویزات کے بغیر کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی بھی شخص کو سفر کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے یا کسی بھی ادارے کے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ چودھری سالک حسین نے کہا کہ پروٹیکٹر کے تحت بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند مسافروں کی دستاویزات کی مکمل تصدیق ہر صورت لازمی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ایوانِ صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ…

4 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایوان صدر میں تقریب کے دوران…

4 hours ago

وفاقی آئینی عدالت نے پہلی کاز لسٹ جاری کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ آئندہ ہفتے وفاقی آئینی عدالت میں 3بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔…

4 hours ago

سعودی حکومت نے بیمار عازمین پر حج2026 کی پاپندی عائد کرتے ہوئے ڈپورٹ کرنے کی پالیسی بھی لاگو کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی وزارت مذہبی امور نے کہا کہ بیمار عازمین کو سعودی عرب…

4 hours ago

پاکستان کی پہلی مارکیٹ جہاں نقد رقم کی بجائے ڈیجیٹل کرنسی چلے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ملک کا پہلا مکمل کیش لیس اور…

4 hours ago

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھادئیے

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد لاہور…

4 hours ago