پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران نے نیک نیتی کا مظاہرہ کیا. امریکا سے مذاکرات میں ایران نے مثبت تجاویز پیش کیں۔محمد باقر قالیباف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ امریکا سمجھے کہ وہ ہمارا اعتماد حاصل کرسکتا ہے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو جنگوں کے باعث ایران کو مخالف فریق پر اعتماد نہیں۔ امریکا ہماری منطق اور اصولوں کو سمجھ چکا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی وفد نے مستقبل سے متعلق اقدامات کیے.مخالف فریق اس مرحلے میں ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں بالآخر ناکام رہا . مذاکراتی عمل کو آسان بنانے میں پاکستان کی کوششوں کا شکر گزار ہوں۔
