پاکستان نیوز پوائنٹ
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران زندہ برائلر مرغی اور مرغی کے گوشت کی فی کلوقیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں زندہ برائلر مرغی 285 سے بڑھ کر 530 روپے کلو ہو گئی ہے جبکہ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 900 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں فی کلو 450 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق راولپنڈی مرغی منڈی میں زندہ برائلر مرغی فی من 19 ہزار 200 روپے سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مقامی فارمنگ نہ ہونے کے باعث دوسرے اضلاع سے مرغی منگوانا پڑتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مرغی کی قیمت سپلائی اینڈ ڈیمانڈ پر منحصر ہے، مرغی کی فیڈ اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی بندرگاہ پر کسٹمز کلیئرنس کے خود کار…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکسز اتنے زیادہ ہیں کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کوئی بچہ تعلیم سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ انٹر بورڈ…