کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس انتقال کرگئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر نے پوپ فرانسس کی موت کی وجہ ہارٹ فیل ہونے اور اسٹروک کو قرار دیا ہے۔
ویٹیکن کی ڈاکٹر اینڈریا آرکنجیلی نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں کہا ہے کہ پوپ فرانسس کی موت دماغی فالج اور ناقابل واپسی دل کی ناکامی سے انتقال کر گئے۔ کیتھولک مسیحوں کے روحانی پیشوا 88 سالہ پوپ فرانسس طویل علالت کے بعد آج انتقال کر گئے۔ ان کے دنیا سے کوچ کرنے کے بعد اب ان کے جانشین کا انتخاب ہونا ہے۔ ان کے دونوں پھیپھڑوں میں نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کی حالت بدستور پیچیدہ تھی۔ ویٹی کن کے مطابق پوپ فرانسس کی تدفین روم کے سینٹ میری میجر قبرستان میں کی جائے گی، سینٹ میری قبرستان میں تدفین کی وصیت پوپ فرانسس نے خود کی تھی، ایک صدی بعد کسی پوپ کو ویٹی کن سٹی سے باہر دفنایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *