پاکستان نیوز پوائنٹ
مصر نے سعودی عرب کے دفاع کے لیے فوجی مدد کا اعلان کردیا ہے جب کہ مصر کی قومی دفاعی کونسل نے سعودی عرب میں فوجی دستے تعینات کرنے اور ان کے دفاعی مشن کی باضابطہ منظوری دے دی ہے تاہم اس اقدام پر پارلیمنٹ میں بھی غور کیا جانا ہے۔ مصر نے سعودی عرب کی سیکیورٹی اور علاقائی سلامتی کے لیے اپنے مکمل عسکری اور سفارتی تعاون کا اعلان کیا ہے۔ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حالیہ میزائل اور ڈرون حملوں میں تیزی کے بعد سعودی عرب کی دفاعی مدد کے لیے مصر کی قومی دفاعی کونسل نے فوجی دستے تعینات کرنے اور ان کے دفاعی مشن کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ مصری ایوانِ نمائندگان کے رکن مصطفیٰ بکری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ فوجی تعیناتی اور اس کے مشن کی منظوری صدر عبدالفتاح السیسی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔ مصری پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا، جس میں صدر السیسی کی درخواست اور سعودی عرب کو ممکنہ فوجی معاونت فراہم کرنے کے معاملے پر غور کیا جانا تھا۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے سعودی عرب کے دفاع کے لیے فوجی معاونت کی اجازت حاصل کرنے کے لیے پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں مجوزہ فوجی مشن کو آئینی اور انتظامی منظوری دینے پر غور کیا جائے گا تاکہ ضرورت پڑنے پر مصری افواج سعودی عرب کے دفاع کے لیے تعینات کی جاسکیں۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ملٹری اکیڈمی کی تقریب اور حکومتی بیانات میں واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا”۔ مصر مملکت کے دفاع کے لیے ہر ممکن اور ضروری تعاون فراہم کرے گا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر افسران…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے پاکستان میں نئے سفیر کی جی ایچ کیو میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایران…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ مکہ معاہدے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی جارح…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکہ میں کیمیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے…