پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی مارکیٹ میں سونا 79 ڈالر اضافےکے بعد 4092 ڈالرز فی اونس ہوگیا۔ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 7900 روپے مہنگا ہوگیاجس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 562روپے پر پہنچ گئی ہے۔ 10 گرام سونا 6773 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 69 ہزار 995 روپے کا ہوگیاجبکہ ایک تولہ چاندی 177 روپے اضافے سے 5422 روپے پر پہنچ گئی۔
