پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک بھر آج پھر سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا۔سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل خالص سونے کا بھاؤ 3 ہزار روپے بڑھ کر 3 لاکھ 7 ہزار روپے ہو گیا۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کے دام 2 ہزار 571 روپے اضافے سے 2 لاکھ 63 ہزار 203 روپے تک جاپہنچے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 359 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 38 ہزار 919 روپے میں فروخت ہوا۔ادھر فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 31 روپے بڑھ کر 3 ہزار 400 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 10 گرام چاندی 26 روپے مہنگی ہو کر 2 ہزار 914 روپے میں فروخت ہوئی۔ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 28 ڈالر بڑھی. جس کے بعد یہ 2 ہزار 893 ڈالر میں فروخت ہوا۔ واضح رہے کہ کئی دن سے جاری اضافے کے بعد گزشتہ روز ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزا روپے تنزلی سے 3 لاکھ 4 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کے دام 2 ہزار 571 روپے گر کر 2 لاکھ 60 ہزار 630 روپے ہو گئے تھے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اڑان پاکستان کی تقریب سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت فوجی عدالتوں میں سویلینز…
پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے سوات میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 خارجی دہشت…
پاکستان نیوز پوائنٹ کمشنر کراچی نے آٹے کے بعد نان اور چپاتی کی قیمتیں بھی…