پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ کی بندش کے باعث رابطے اور کاروباری سیکٹر کو رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے کئی بڑے شہروں میں انٹرنیٹ کی سست رابطے کی رفتار یا مکمل طور پر بندش کا سامنا ہوا. جس سے ٹک ٹاک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم غیر معمولی طور پر سست رفتاری سے چل رہے تھے.انٹرنیٹ میں مسئلہ دن کے ابتدائی حصے میں شروع ہوا. تاہم شام کے درمیان سب سے زیادہ شدت اختیار کر گیا. گوگل سروسز اور دیگر اہم پلیٹ فارمز پر غیر مستحکم کنیکشن کی وجہ سے ذاتی اور پیشہ ورانہ دونوں نوعیت کی آن لائن سرگرمیاں متاثر ہوئیں.پی ٹی سی ایل، زونگ 4G، یو فون اور نیا ٹیل جیسے انٹرنیٹ سروس فراہم کنندگان بھی اس مسئلے سے متاثر ہوئے. نیا ٹیل نے صارفین کو آگاہ کیا کہ مسئلہ ان کے اپ اسٹریم فراہم کنندہ کی جانب سے پیدا ہوا اور اسے چند گھنٹوں میں حل کرنے کا دعویٰ کیا گیا. تاہم کئی صارفین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی سست رفتار ہمیشہ کا معمول بنتی جا رہی ہے۔کمپنی نے کہا کہ آپ کی انٹرنیٹ سروس ہمارے اپ اسٹریم فراہم کنندہ کی وجہ سے متاثر ہو سکتی ہے۔ متعلقہ ٹیمیں اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔صنعتی ماہرین کے مطابق موجودہ ڈیجیٹل دور میں پائیدار انٹرنیٹ کی رسائی ریموٹ ورک، تعلیم اور آئی ٹی سیکٹر کے لیے نہایت ضروری ہے. اگر فراہم کنندگان بار بار ہونے والے ان مسائل کو حل نہ کریں تو پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کو سنگین مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
