پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ،درجہ حرارت منفی ڈگری تک گرگیا۔ پنجاب میں دھند کا راج برقرار ، حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند اور فلائٹ آپریشن متاثر ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق پنجاب میں دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کیا گیا ۔اس کے علاوہ لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں بھی دھند کا راج برقرار ہے، قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور فوگ لائٹس استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔دوسری جانب دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا، کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں ، ٹرینوں کی آمدورفت بھی بدستور تاخیر کا شکا رہے جس کے باعث مسافروں کو پریشان کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چینی بھائیوں اور…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے چین میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی وزارتوں اور…
پاکستان نیوز پوائنٹ سپریم کورٹ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے مختلف آپشنز پر کام…