پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ہے۔سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کی کمی سے فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت میں 1457 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 35 ہزار 340 روپے کاہوگیا ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 17 ڈالر کی کمی ہونے سے فی اونس قیمت 2633 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 17 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 633 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔