اردو نیوز اپڈیٹس

ملک بھر میں چینی مہنگی چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے رمضان المبارک کی خوشیوں کو پھیکا کر دیا، چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ رمضان کے دوران چینی کی اوسط قیمت 14 روپے 22 پیسے فی کلو تک بڑھ گئی ہے، وفاقی ادارۂ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔ ادارۂ شماریات کے مطابق چینی کی اوسط قیمت 171 روپے 90 پیسے فی کلو ہو گئی جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 180روپے فی کلو ہے جنوری 2025ء سے اب تک چینی اوسط 33 روپے 26 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، ساڑھے 3 ماہ میں چینی اوسط 40 روپے 05 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ دستاویز کے مطابق 2025ء کے آغاز پر ملک میں چینی کی اوسط قیمت 138 روپے 64 پیسے فی کلو تھی۔ سرکاری ڈیٹا بتاتا ہے کہ ملک میں ساڑھے 3 ماہ پہلے چینی کی اوسط قیمت 131 روپے 85 پیسے فی کلو تھی جبکہ ایک سال قبل 145 روپے فی کلو تھی۔ حکومت نے جون سے اکتوبر 2024ء کے دوران 7 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری کا دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پانی کو کبھی…

18 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن…

19 hours ago

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے…

19 hours ago

اسلامی ممالک کے فوجی انسداد دہشت گردی اتحاد کا پاکستان کا تاریخی دورہ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی سیکریٹری جنرل کی قیادت میں 43 اسلامی ممالک کی انسدادِ دہشتگردی…

19 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز 3 دن میں 177 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، جن کے دوران…

19 hours ago

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیسرے…

19 hours ago