اردو نیوز اپڈیٹس

ملک میں سونے کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہو گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک میں سونے کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہو گیا.جس کے بعدفی تولہ نرخ 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے کی نئی بُلندی پر پہنچ گئے۔سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل خالص سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 900 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے تک جا پہنچی۔اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 59 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 11 ہزار 814 روپے ہو گئی جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام کی قیمت 4 ہزار 637 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 85 ہزار 839 روپے ریکارڈ کی گئی۔ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 59 ڈالرز کے اضافے کے بعد 3 ہزار 454 ڈالر ہوگئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 100 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا. جس کے بعد ایک تولہ سونا 3 لاکھ 57 ہزار800 روپے کا ہوگیا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے،…

7 hours ago

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کو اصلاحات…

7 hours ago

عالمی ترقیاتی فنڈ نے ترقیاتی بجٹ سے صوبائی نوعیت کے ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی ترقیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ترقیاتی بجٹ سے صوبائی نوعیت…

7 hours ago

گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران ایک لاکھ سے زائد افغان شہری پاکستان چھوڑ چکے ہیں وزارت داخلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز (اے سی…

7 hours ago

پنجاب میں نئی اتھارٹی پیرا کے قیام کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا…

7 hours ago