اردو نیوز اپڈیٹس

مولانا فضل الرحمان کا ایمرجنسی کو معدنی وسائل پر قبضے سے جوڑنا افسوسناک ہے دہشت گردی جیسے قومی مسئلے کو سیاسی الزامات کی نذر نہ کیا جائے طارق فضل چوہدری

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کو معدنی وسائل پر قبضے سے جوڑنا افسوسناک ہےسماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشتگردی جیسے سنگین قومی مسئلے کو سیاسی الزامات کی نذر کرنے کے بجائے اس کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔وفاقی حکومت کی اولین ترجیح خیبرپختونخوا کے عوام کا تحفظ اور صوبے میں امن و امان کا قیام ہے۔مولانا فضل الرحمان ایک سینیئر سیاستدان ہیں اور دہشتگردی سے ہونے والے نقصانات سے خود بھی بخوبی آگاہ ہیں۔ توقع ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف قومی کوششوں کی حمایت کریں گے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کو بھی اپنی کارکردگی اور صوبے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا جواب دینا ہوگا، کیونکہ تحریک انصاف گزشتہ 13 سال سے خیبرپختونخوا میں برسرِ اقتدار ہے۔طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج کے افسران اور جوان وطن میں امن کے قیام کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔ ایسے وقت میں ایک دوسرے پر سیاسی الزامات عائد کرنے کے بجائے قومی اتحاد اور دہشتگردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔خیبرپختونخوا کے عوام سیاسی محاذ آرائی نہیں بلکہ امن، تحفظ اور ترقی چاہتے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

مولانا فضل الرحمان کےشہدا سےمتعلق توہین آمیز بیان پرڈی جی آئی ایس پی آر کا منہ توڑ جواب

پاکستان نیوز پوائنٹ مولانا فضل الرحمان کے شہدا سے متعلق توہین آمیز اور نامناسب بیان…

2 hours ago

سیاسی اتحاد اصولوں پر ہونے چاہئیں پی ٹی آئی کے سیاسی مؤقف میں تضاد ہے کل جنہیں گالیاں دیتے تھے آج ان سے محبت جتا رہے ہیں خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف اور مولانا فضل الرحمان…

2 hours ago

امریکہ کی روس پر نئی اقتصادی پابندیوں سے وقتی رعایت دینے کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکہ نے روس پر نئی پابندیوں کے نفاذ سے عارضی چھوٹ دینے…

2 hours ago

ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ابراہیم عزیزی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین قومی سلامتی کمیشن ایران ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ٹرمپ نے…

2 hours ago

ٹرمپ کا سعودی عرب کو حوثیوں کیخلاف اسرائیل کی مدد کی پیشکش قبول کرنے کا مشورہ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو یمن کے حوثیوں کے…

2 hours ago